19 دسمبر 2021 - 15:01
طالبان کو تسلیم کرنا ابھی جلدی ہو گی: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کرنا ابھی جلدی ہوگی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے حالات کے جائزہ کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے پہلے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا: ابھی اس مرحلے میں نہیں پہونچے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کریں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو طالبان سے حقوق نسواں اور داعش و القائدہ جیسے دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد سمیت متعدد توقعات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا سترہواں ہنگامی اجلاس اتوار کی صبح شروع ہوا ہے، جس کا مقصد افغانستان کی حالات کا جائزہ لینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242